نمرہ کاظمی  18 سال کی ہے یا نہیں سندھ ہائیکورٹ نے ٹیسٹ کرانے کاحکم دیدیا

Must read



نمرہ کاظمی  18 سال کی ہے یا نہیں، سندھ ہائیکورٹ نے ٹیسٹ کرانے کاحکم دیدیا

کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پسند کی شادی کرنے والی نمرہ کاظمی سندھ ہائیکورٹ میں پیش ہو گئی ،  عدالت نے نمرہ کاظمی کی عمر کے تعین کیلئے  ٹیسٹ کرانے کا حکم دیدیا۔

نجی ٹی وی اے آر وائی کے مطابق نمرہ کاظمی سندھ ہائیکورٹ پیش ہو گئیں ،  جسٹس اقبال کلہوڑو نے  استفسار کیا کہ آپ کی عمر کیا ہے ؟، کس کلاس میں پڑھتی ہیں آپ ؟، نمرہ کاظمی نے کہا کہ میں 18 سال کی ہوں اور میٹرک کی طالبہ ہوں ،  جسٹس اقبال کلہوڑو نے ریمارکس دیے کہ  اس کلاس میں تو اتنی عمر نہیں ہوتی ۔ نمرہ کاظمی نے کہا کہ میری  عمر  18 سال ہے ، پڑھائی کی وجہ سے کم لکھوائی گئی ہے ، میرا ٹیسٹ کرا سکتے ہیں ۔ 

عدالت نے ریمارکس دیے کہ سندھ میں قانون ہے  18 سال سے کم عمر لڑکی شادی نہیں کر سکتی ، اگر آپ کی عمر 18 سال ہوئی تو آپ کو شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت دے دیں گے 

سندھ ہائیکورٹ نے نمرہ کاظمی کا ٹیسٹ کرانے کا حکم دیتے ہوئے انہیں شیلٹر ہوم بھیجنے کا حکم دیدیا.

مزید :

اہم خبریںقومی





Source link

More articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Latest article