نواز شریف کا اتحادی جماعتوں کے سربراہان سے ٹیلیفونک رابطہ اہم فیصلوں  پر اعتماد میں لیا

Must read



نواز شریف کا اتحادی جماعتوں کے سربراہان سے ٹیلیفونک رابطہ ، اہم فیصلوں  پر …

لندن ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف نے اتحادی جماعتوں کے سربراہان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور انہیں انتخابی اصلاحات سے متعلق فیصلوں پر اعتماد میں لیا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہا کہ  نواز شریف نے  آصف زرداری ،فضل الرحمان،سرداراخترمینگل،خالدمقبول ، خالدمگسی ،محمود اچکزئی ودیگرسےبھی ٹیلیفونک رابطہ کیا  ۔ رابطے میں انتخابی اصلاحات سے متعلق اہم فیصلوں پر اعتماد میں لیا۔نجی ٹی وی کے مطابق اتحادی جماعتوں کے سربراہان نے نواز شریف کو اپنے موقف سے آگاہ کیا۔ رہنماؤں میں  عوام کوریلیف دینےاورسبسڈی کومحدود کرنےپربھی بات چیت  ہوئی ،  نوازشریف نے  وزیراعظم شہبازشریف کوبھی تمام اتحادیوں کواعتماد میں لینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ  وزیراعظم سب سےمل کرایک متفقہ لائحہ عمل مرتب کریں۔

مزید :

اہم خبریںقومی





Source link

More articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Latest article