نومنتخب وزیراعلیٰ حمزہ شہبازشریف نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

Must read


نومنتخب وزیراعلیٰ حمزہ شہبازشریف نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہبازشریف نے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے، سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر گورنر ہاوس میں ان سے حلف لیا ۔

تفصیلات کے مطابق حمزہ شہبازشریف نے کالی شیروانی پہن رکھی ہے جبکہ گھر سے آتے ہوئے وہ اپنی گاڑی خود چلا کر آئے اور مریم نوازشریف ان کے ساتھ ہی گاڑی میں گورنر ہاوس پہنچیں ۔ حلف برداری کی تقریب گورنر ہاوس کے سبزہ زار میں ہو رہی ہےجس میں شرکت کیلئے ایک ہزار سے زائد افراد کو مدعو کیا گیا ہے ۔ تقریب حلف برداری میں رانا ثناء اللہ سمیت دیگر کئی ن لیگی اراکین موجود ہیں۔تقریب کے آغاز پر قومی ترانہ بجایا گیا جس کے بعد تلاوت قرآن پاک کی گئی ۔

مزید :

اہم خبریںقومی





Source link

More articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Latest article