وزیر اعظم شہباز شریف آج قوم سے اہم خطاب کریں گے نجی ٹی وی کا دعویٰ

Must read



وزیر اعظم شہباز شریف آج قوم سے اہم خطاب کریں گے ، نجی ٹی وی کا دعویٰ

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعظم شہباز شریف آج قوم سے اہم خطاب کریں گے  اور سیاسی صورتحال پر قوم کو اعتماد میں لیں گے ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز نے  ذرائع کے حوالے سے کہا کہ  وزیر اعظم شہباز شریف قوم سے خطاب کے دوران  لانگ مارچ اور موجودہ معاشی صورتحال پر بھی  بات کریں گے ۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے کل  25 مئی کو لانگ مارچ کی کال دی ہے ، پی ٹی آئی کا لانگ مار چ روکنے کیلئے اسلام آباد، پنجاب اور سندھ میں دفعہ  144 نافذ کر دی گئی ہے جبکہ لاہور میں رینجرز طلب کرلی گئی ہے ۔

گزشتہ رات ملک بھر میں پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریوں کیلئے  1100 سے زائد چھاپے مارے گئے اور سینکڑوں  رہنماؤں اور کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا ،لاہور میں پولیس کے چھاپے کے دوران پی ٹی آئی کارکن کی جانب سے فائرنگ کر دی گئی جس سے ایک اہلکار ہلاک ہو گیا۔رہنما پی ٹی آئی فواد چودھری نے کہا کہ پولیس اہلکار زبردستی گھر میں گھسے پر جس کارکن نے ڈاکو سمجھ کر فائرنگ کر دی۔

ادھر پولیس کی جانب سے شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کی بہو  جسٹس (ر) ناصرہ جاوید اقبال کے گھر پر بھی چھاپہ مارا گیا، ناصرہ جاوید اقبال نے اپنے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ پولیس اہلکار رات دو بجے گیٹ توڑ کر ان کے گھر میں گھسے اور بغیر وارنٹ کے چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا۔ اہلکار ولید اقبال کو تلاش کرتے رہے ۔

مزید :

اہم خبریںقومی





Source link

More articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Latest article