گوادر (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر گوادر پہنچ گئے ہیں ، وزیر اعلی بلوچستان نے اعلی سرکاری حکام کے ہمراہ گوادر ائیرپورٹ پر وزیر اعظم کا استقبال کیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف گوادر پورٹ کا فضائی دورہ کریں گے اور ایسٹ بے ایکسپریس وے ( ای بی ای ) کا افتتاح کریں گے ، اس موقع پر وزیر اعظم مقامی عمائدین اور ماہی گیروں سے خطاب کریں گے۔
بعد ازاں وزیر اعظم چینی کمپنیوں کے وفد سے ملاقات کریں گے، اور میڈیاسے گفتگو کریں گے، پاکستان ٹیلی ویژن دورے کی کاروائی نشر کرے گا۔