وزیر اعظم نے شیشپر گلیشیئر کے پانی کے اخراج سے ہونے والی تباہی پر ہنگامی اقدامات اٹھانے کا حکم دیدیا

Must read


وزیر اعظم نے شیشپر گلیشیئر کے پانی کے اخراج سے ہونے والی تباہی پر ہنگامی …

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعظم شہباز شریف نے  شیشپر گلیشیئر سے پانی کے اخراج سے ہونے والی تباہی پر ہنگامی اقدامات اٹھانے کا حکم دے دیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ عوام کے جان ومال کی حفاظت اورمحفوظ مقامات پر منتقلی کو یقینی بنائیں،   متاثرہ علاقوں میں خوراک، ادویات اور ضروری ہنگامی سامان پہنچایا جائے ۔وزیراعظم نے نقصانات اور متاثرہ عوام کے حوالے سے رپورٹ بھی طلب کرلی ،  شاہراہ قراقرم کو پہنچنے والے نقصان کے بارے میں بھی رپورٹ طلب کی گئی ہے۔

شہباز شریف نے  وفاقی اداروں کو گلگت بلتستان کی حکومت کی بھرپور معاونت کا حکم دے دیا جبکہ 700 اور250 میگاواٹ بجلی گھروں کی جنگی بنیادوں پر بحالی کا حکم دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ بجلی گھروں کی بحالی ومرمت پر اخراجات وفاقی حکومت ادا کرے گی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے  متاثرہ خاندانوں سے نقصانات پر ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا ، زرعی اور پینے کے پانی کے نظام کی تباہی ، دو بجلی گھر متاثر ہونے کا تخمینہ لگانے کی بھی ہدایت کی ، انہوں نے کہا کہ متاثرہ عوام کی بھرپور ہنگامی مدد اور بحالی کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کریں گے ۔

مزید :

اہم خبریںقومی





Source link

More articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Latest article