وزیر اعظم نے پنجاب کے تمام ہسپتالوں میں ادویات مفت فراہم کرنے کا حکم دیدیا

Must read


وزیر اعظم نے پنجاب کے تمام ہسپتالوں میں ادویات مفت فراہم کرنے کا حکم دیدیا

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )  وزیر اعظم شہباز شریف نےپنجاب کے تمام ہسپتالوں میں ادویات مفت فراہم کرنے کا حکم جاری کر دیا ۔ 

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے ہدایت جاری کی کہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کے علاج  کیلئے کوئی رقم نہ موصول کی جائے ،  شہباز شریف نے سرکایر ہسپتالون میں کینسر کے مریضوں کو ادویات نہ ملنے پر اظہار برہمی بھی کیا۔

 نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم نے کہا کہ ملک بھر  کے سرکاری ہسپتالون میں مفت ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے جبکہ پنجاب کے مختلف سرکاری ہسپتالوں اور لیبارٹریوں کو پنجاب کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹیٹیوٹ (پی کے ایل آئی ) سے منسلک کیا جائے گا۔

دوسری جانب  وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی زیر صدارت صحت سے متعلق اہم اجلاس ہوا ، وزیر اعلیٰ پنجاب نےبھی  مفت ادویات کی فراہمی اور خراب آلات و مشینری کیلئے  پلان مرتب کرنے کی ہدایت کی ۔

مزید :

اہم خبریںقومیعلاقائیپنجاب





Source link

More articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Latest article