اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعظم شہباز شریف نے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو عہدے سے ہٹانے کیلئے ایڈوائس دوبارہ صدر کو بھجوا دی ۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے پہلی سمری کے 14 روز مکمل ہونے کے بعد دوسری سمری ارسال کی ہے جس کے ساتھ ہی گورنر پنجاب کے پاس آخری 10 دن رہ گئے ہیں ، یہ 10 دن مکمل ہوتے ہی گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ خود بخود برطرف ہو جائیں گے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق عمر سرفراز چیمہ کی برطرفی کے ساتھ ہی وزیر اعظم نئے گورنر کی تقرری کی ایڈوائس بھی صدر کو بھجوا دیں گے ۔