اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف ، وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ اور وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز فرد جرم اور گرفتاری کے نرغے میں ہیں ۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق شیخ رشید احمد نے کہا کہ نیب ترامیم اپنے کیسوں کے خاتمے کیلئے ہیں ، 12 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ، پٹرول کی قیمت میں 60 روپے اور بجلی کی قیمت میں 45 فیصد اضافہ ان کی 50 روز کی کارکردگی ہے ۔
سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ 9 روپے بجلی کی قیمت میں اضافہ اور 250 روپے گھی کی قیمت کا اضافہ ان کی 50 روز کی کارکردگی ہے ۔