وزیر اعظم کو بڑا ریلیف مل گیا ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کیس کا ٹرائل نہ کرنے کا فیصلہ 

Must read


وزیر اعظم کو بڑا ریلیف مل گیا، ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کیس کا ٹرائل نہ کرنے …

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعظم شہباز شریف کو بڑا ریلیف مل گیا،  فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی ( ایف آئی اے )  نے شہباز شریف اور دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کا ٹرائل نہ کرنے کا فیصلہ  کرلیا ،  سپیشل جج سینٹرل نے ایف آئی اے کی درخواست پر تحریری حکم جاری کر دیا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق  سپیشل جج سینٹر کی جانب سے جاری کردہ تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ  11 اپریل کوسماعت کےبعد ایف آئی اےنےٹرائل میں عدم دلچسپی کی درخواست دی تھی ،  سپیشل پراسیکیوٹرکی عدم پیشی کی درخواست کوریکارڈکاحصہ بنادیا گیا ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق  سپیشل پراسکیوٹر کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے نے تفتیشی افسر کے ذریعے شہباز شریف کیخلاف پیش نہ ہونے کا کہا، شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے وزیراعظم اور وزیر اعلی بننے کے باعث پراسکیوشن کو پیش ہونے سے روکا گیا، ایف آئی اے کے متعلقہ حکام نے شہباز شریف، حمزہ شہباز سمیت دیگر کیخلاف ٹرائل میں عدم دلچسپی ظاہر کی۔

عدالت نے ایف آئی اے کے سپیشل پراسیکیوٹر کی درخواست کے باوجود ٹرائل جاری رکھنے کا فیصلہ کیا  اور کہا کہ 14 مئی کو شہباز شریف ، حمزہ شہباز پر فرد جرم عائد کی جائے گی ۔ عدالت نے تمام ملزمان کو آئندہ سماعت میں ہر صورت پیش ہونے کا حکم دیدیا۔

مزید :

اہم خبریںقومی





Source link

More articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Latest article