وزیر اعظم کی اتحادیوں کے ساتھ اہم بیٹھک ڈیڑھ کروڑ پاکستانیوں کو ریلیف ملنے کا امکان

Must read



وزیر اعظم کی اتحادیوں کے ساتھ اہم بیٹھک، ڈیڑھ کروڑ پاکستانیوں کو ریلیف ملنے …

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم شہباز شریف کی اتحادیوں سے اہم بیٹھک  میں  پٹرولیم مصنوعات پر ڈیڑھ کروڑ افراد کو ٹارگٹڈ سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق شہباز شریف نے اتحادیوں کواہم ملاقات میں پٹرولیم  مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر اعتماد میں لیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی ۔ اتحادیو ں نے وزیراعظم کو مشورہ دیا کہ غیر یقینی صورتحال سے ملک کو نکالا جائے، جس پر وزیراعظم نے کہا کہ سب کو بتا دیں کوئی غیریقینی صورتحال نہیں مدت مکمل کریں گے، دباؤ میں اکر کوئی انتخابات نہیں ہوں گے۔

اتحادیوں کے اجلاس میں پٹرولیم مصنوعات پر ریلیف دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ ریلیف بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے موٹرسائیکلوں اور رکشہ والوں کو دیا جائے گا ۔ اس ریلیف پیکج سے ڈیڑھ کروڑ افراد مستفید ہوں گے۔

مزید :

اہم خبریںقومی





Source link

More articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Latest article