وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا مشترکہ اعلامیہ جاری 3ارب ڈالر کی واپسی میں توسیع 

Must read


وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا مشترکہ اعلامیہ جاری ،3ارب ڈالر کی واپسی میں …

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کا مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے،سعودی عرب کی جانب سے سٹیٹ بینک میں موجود 3ارب ڈالر کی واپسی کی مدت میں توسیع کر دی گئی ہے۔

اعلامیہ کے مطابق پاک سعودی سپریم کورآرڈی نیشن کونسل کے تحت مختلف امور پر دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر اتفاق کیا گیا ہے ۔سعودی عرب نے  پاکستان کے ساتھ معاشی تعاون جاری رکھنے کا اعادہ کیا ہے ،دونو ں ملکوں کا تجار ت کو فروغ دینے پر بھی اتفاق ہواہے،اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان کی جانب سے سعودی عرب کے بھرپور تعاون کو سراہا گیا ہے ،دونوں ملکوں کا نجی شعبے میں بھی تعاو ن پر اتفاق ہوا ہے ۔اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان انڈسٹریز اور کان کنی کے شعبے میں تعاون پر بھی اتفاقہ ہوا ۔

مزید :

قومیBreaking Newsاہم خبریں





Source link

More articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Latest article