اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )حنیف عباسی نے وزیر اعظم کے معاون خصوصی کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، استعفے کی کاپی وزیر اعظم آفس کو موصول ہو گئی ہے۔
نجی ٹی وی “اے آر وائی نیوز “کے مطابق حنیف عباسی نے وزیر اعظم کے معاون خصوصی کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے ان کا کہنا ہے کہ کسی عہدے کے بغیر بھی عوام کی خدمت کر سکتاہوں ۔
واضح رہے کہ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے حنیف عباسی کو بطور معاون خصوصی کام کرنے سے روکنے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی تھی جس پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے حنیف عباسی کو کام سے روک دیا تھا۔