وزیر اعظم ہاؤس کے علاوہ کسی جگہ کوکیمپ آفس ڈکلیئر نہیں کیا وفاق وزیر  اطلاعات 

Must read


وزیر اعظم ہاؤس کے علاوہ کسی جگہ کوکیمپ آفس ڈکلیئر نہیں کیا ، وفاق وزیر …

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے  کہا کہ  سوشل میڈیاپربےبنیاداورمن گھڑت خبروں کاسلسلہ رکنا چاہئے ،  وزیراعظم ہاؤس کےعلاوہ کسی اورجگہ کوکیمپ آفس ڈکلیئرنہیں کیا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ  پولیس اورانتظامی عملےکی کسی بھی جگہ تعیناتی کی خبریں درست نہیں، ایسی کسی بھی بےبنیادخبرسےپہلےتصدیق کرلیں، سوشل میڈیاصارفین ایسےمنفی پروپیگنڈےکومستردکریں۔

خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم شہباز شریف کے کیمپ ہاؤسز سے متعلق مختلف افواہیں گردش کر رہی ہیں ، کہیں یہ کہا جا رہا ہے کہ لاہور میں  تین مختلف گھروں کو شہباز شریف کے کیمپ ہاؤس کا درجہ دے دیا گیا ہے تو کہیں یہ افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ جاتی امراء کی سکیورٹی پر سینکروں پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے ۔

مزید :

اہم خبریںقومی





Source link

More articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Latest article