پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے سرکاری اداروں میں پٹرول کے استعمال پر 35 فیصد کٹ لگا دیا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی جانب سے سرکاری اداروں میں پٹرول کے استعمال پر 35 فیصد کٹ لگانے کا حکم دیا گیا ہے ، فیصلے کا اطلاق سرکاری اداروں ، انسٹی ٹیوشنز اور آرگنائزیشنز پر ہوگا۔
وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کی جانب سے چیف سیکرٹری کو مراسلہ ارسال کر دیا گیا۔