وزیر اعلیٰ پنجاب سے نئے چینی قونصل جنرل کی ملاقات سی پیک منصوبوں سمیت نئے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال

Must read



وزیر اعلیٰ پنجاب سے نئے چینی قونصل جنرل کی ملاقات، سی پیک منصوبوں سمیت نئے …

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے چین کے نئےقونصل جنرل ژاؤ شیرین  نے ملاقات کی ، ملاقات میں  پاک چین تعلقات کے فروغ، سی پیک کے منصوبوں اور نئے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

چین کے قونصل جنرل نے حمزہ شہباز کو وزیر اعلیٰ پنجاب کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی ،  وزیر اعلی پنجاب نے  حمزہ شہباز کو   لاہور میں قونصل جنرل کی ذمہ داری سنبھالنے پر ژاؤ شیرین کے لئے نیک خواہشات کا اظہار  کیا ، وزیراعلیٰ اور چین کے قونصل جنرل نے   مستقبل میں تعاون کو نئی جہت دینے کیلئے تیزی سے اقدامات کرنے پر اتفاق کیا ۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا کہ  چین پاکستان کا انتہائی بااعتماد دوست ملک ہے،  پاکستان کی تعمیر و ترقی میں چین کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، پاک چین معاشی تعلقات کی نئی جہتوں پر کام شروع ہو چکا ہے، سی پیک کے منصوبے پاکستان کی پائیدار ترقی کے سفر میں اہمیت رکھتے ہیں۔ پاکستان اور چین کے درمیان عوامی سطح پر بھی رابطے مضبوط کریں گے، سی پیک کی نئی جہتوں کو سامنے رکھ کر مستقبل کا لائحہ عمل مرتب کریں گے۔

چینی قونصل جنرل نے کہا کہ   زراعت، تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے ملکر کام کریں گے،  چین ترقی وخوشحالی کے سفر میں پاکستان کے ساتھ ہے۔  

مزید :

اہم خبریںقومی





Source link

More articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Latest article