وزیر اعلیٰ پنجاب کی نشیبی علاقوں سے جلد از جلد نکاسیٔ آب کی ہدایت

Must read



وزیر اعلیٰ پنجاب کی نشیبی علاقوں سے جلد از جلد نکاسیٔ آب کی ہدایت

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارشوں کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں ، وزیر اعلیٰ پنجاب نے انتظامیہ کو نشیبی علاقے سے پانی جلد از جلد نکالنے کیلئے ہدایات جاری کر دیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ  لاہور سمیت دیگر شہروں کے کمشنرز اورڈپٹی کمشنرز کو نکاسیٔ آب کے لیے ضروری ہدایات جاری کردیں ،  واسا حکام اور انتظامیہ نکاسیٔ آب کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے، ضروری مشینری کے ذریعے نکاسیٔ آب کو کم سے کم وقت میں مکمل کیاجائے،  واسا اور انتظامی افسران فیلڈ میں موجود رہیں اور نکاسیٔ آب کے کام کی خود نگرانی کریں ۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ بارش کے دوران ٹریفک کے مسائل پیدا ہوتے ہیں، مؤثر مینجمنٹ کے ذریعے ٹریفک کو رواں دواں رکھا جائے ، مخلوق خدا کی مشکلات میں کمی کے لئے تندہی اور پیشہ وارانہ انداز سے نکاسیٔ آب کے کام کو مکمل کیا جائے۔

مزید :

اہم خبریںقومیعلاقائیپنجاب





Source link

More articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Latest article