وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نےبھی پریس کانفرنس میں خط لہرا دیا

Must read


وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نےبھی پریس کانفرنس میں خط لہرا دیا

 اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پریس کانفرنس میں خط لہراتے ہوئے کہا کہ  میں بھی آج ایک خط لہرا رہا ہوں مگر جیب میں ڈال کر گھر نہیں لے جاؤں گا بلکہ پڑھ کر سناؤ ں گا۔

اسلام آباد میں مریم اورنگزیب کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ  یہ خط ثابت کرتا ہے کہ عمران خان اور پی ڈی ایم نا اہل ہیں ، میں اسے چھپا کر نہیں دکھاؤں گا ، پڑھ کر بھی سناؤں گا ، اس کی کاپی جو چاہے وہ دیکھ سکتا ہے ۔ یہ سٹیٹ سیکرٹریٹ تو نہیں مگر آپ سے چھپائی گئی ہے ۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ   جب  2017 میں نواز شریف اور( ن) لیگ کی حکومت ختم ہوئی تھی تو شرح نمو 6.1 فیصد تھی ، ترقی کی رفتار 6.1 فیصد تھی ،  جس سال انہوں نے پاکستان کی تاریخ رقم کی اور  9.1 فیصد بجٹ ڈیفیسڈ کیا ،  ایک مہینے قبل انہوں نے کہا تھا کہ  7.1 ارب روپے ڈیفیسڈ ہوگا جو بعد میں  9.1 ارب روپے ہوا  جو تاریخ کا  سب سے زیادہ ڈیفیسڈ تھا، اور شرح نمو ہو گئی تھی 1.9 فیصد  ، اگلے سال شرح نمو ہو ئی تھی منفی1 فیصد اور اس سال بھی ورلڈ بینک کہتا ہے کہ شرح نمو 4 فیصد ہو گی ، جب ہم چھوڑ کر گئے تھے تو 6.1 فیصد تھی ۔

مزید :

اہم خبریںقومیسیاست





Source link

More articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Latest article