وفاقی حکومت نے گاڑیوں موبائل فونز اور میک اپ کے سامان سمیت لگژری اشیا کی درآمد پر پابندی عائد کردی

Must read



وفاقی حکومت نے گاڑیوں، موبائل فونز اور میک اپ کے سامان سمیت لگژری اشیا کی …

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی حکومت نے معیشت کو سہارا دینے کیلئے لگژری اشیا کی درآمد پر فوری طور پر پابندی عائد کردی۔  حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے ، ڈالرز کی کمی مہنگی اور لگژری اشیا کی درآمد روک کر پوری کی جائے گی۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ حکومت نے لگژری گاڑیوں اور مہنگے موبائل فونز کی درآمد پر پابندی عائد کردی ہے۔ اس کے علاوہ  جیم، جیولری، چمڑا، چاکلیٹ، جوسز اور سگریٹ کی درآمد پر مکمل پابندی لگا دی گئی ہے۔ امپورٹڈ کنفیکشنری، کراکری، فرنیچر، مچھلی  ، فروزن فوڈ، فروٹ اور ڈرائی فروٹ کی امپورٹ پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔ حکومت کی جانب سے  میک اپ اور ٹشو پیپرز کی درآمد پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ملک پر مشکل وقت ہے، ایسے میں پاکستانیوں کو قربانی دینا پڑے گی،  اس پابندی کا دو مہینے میں اثر زرمبادلہ کے ذخائر پر آئے گا ، اس پابندی اور دیگر اقدامات سے سالانہ بنیادوں پر  چھ ارب ڈالر کے مثبت اثرات معیشت پر ہوں گے۔

مزید :

اہم خبریںقومی





Source link

More articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Latest article