وفاقی حکومت گئی تو الیکشن میں ڈٹ کر مقابلہ کریں گے ایاز صادق نے صورتحال واضح کردی

Must read



“وفاقی حکومت گئی تو الیکشن میں ڈٹ کر مقابلہ کریں گے” ایاز صادق نے صورتحال واضح …

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر  برائے اقتصادی و سیاسی امور ایاز صادق کا کہنا ہے کہ دو صوبوں کی اسمبلیاں ٹوٹیں تو انتخابات ہوں گے، وفاقی حکومت گئی بھی تو ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، عمران خان کے 20 ارکان ہمارے یہاں آکر بیٹھے  ہوئے ہیں۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ایاز صادق نے کہا کہ عمران خان کی پارٹی ٹوٹی ہے، اُن کے 20 ارکان ہمارے یہاں آکر بیٹھے ہیں، جس طرح پہلے اُن کے اتحادی چھوڑ کر گئے ہیں تو پرویز الہٰی اور باقی کیوں نہیں جاسکتے؟ عمران خان اسمبلیاں توڑنے کا رسک لینے سے پہلے  10 مرتبہ سوچیں گے، ہم ان کی طرف دیکھ رہے ہیں اور اس حوالے سے حکمت عملی مرتب کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  دو اسمبلیاں چلی گئیں تو الیکشن ہوں گے،وفاقی حکومت کہیں نہیں جارہی،گئی بھی تو کوئی بڑی بات نہیں،   مشکل سےمشکل حالات میں بھی الیکشن لڑیں گے، عمران خان اسمبلیاں تحلیل کریں گے تو ہم پورا ڈٹ کرالیکشن لڑیں گے، الیکشن میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے۔

مزید :

اہم خبریںقومی





Source link

More articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Latest article