وفاقی وزیرداخلہ نے جامعہ کراچی وین دھماکے کی رپورٹ طلب کر لی

Must read


وفاقی وزیرداخلہ نے جامعہ کراچی وین دھماکے کی رپورٹ طلب کر لی

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے جامعہ کراچی وین دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے چیف سیکریٹری اور آئی جی سندھ سے دھماکے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر غیر ملکیوں کی حفاظت ہر صورت یقینی بنائیں گے۔خیال رہے کہ کراچی یونیورسٹی میں ہونے والے دھماکے میں 2 خواتین سمیت 3 چینی باشندے جاں بحق ہوئے۔جامعہ کراچی کے وائس چانسلر کے مطابق مرنے والوں میں3  چینی شہری اور 2پاکستانی شامل ہیں، جو کہ انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹرز ہیں۔

مزید :

اہم خبریںقومی





Source link

More articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Latest article