وفاقی کابینہ  میں شامل وزراء کی فہرست جاری کر دی گئی 

Must read


وفاقی کابینہ  میں شامل وزراء کی فہرست جاری کر دی گئی 

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )  وفاقی کابینہ کے وزراء کی فہرست جاری کر دی گئی ، خواجہ آصف ، احسن اقبال ، رانا ثناء اللہ اور سردار ایاز صادق کابینہ میں شامل ہیں ۔ 

نجی ٹی وی” دنیا نیوز “کے مطابق  مسلم لیگ (ن)  کی جانب سے راناتنویر،خرم دستگیر،سعدرفیق،جاویدلطیف ، ریاض پیرزادہ،مرتضیٰ جاویدعباسی، اعظم نذیر تارڑ بھی وفاقی کابینہ کا حصہ ہوں گے ۔

 پیپلز پارٹی کی جانب سے  خورشیدشاہ،نویدقمر، شہریار بانو رحمان ( شیری رحمان )  قادرپٹیل،شازیہ مری،مرتضیٰ محمود،ساجدحسین بھی کابینہ میں شامل ہوں گے ،  احسان الرحمان اورعابد حسین بھی کابینہ کاحصہ ہوں گے۔جمعیت علمائے اسلام (ف) کےاسعدمحمود،عبدالواسع اورمفتی عبدالشکور کابینہ میں شامل ہوں گے ، سینیٹرطلحہٰ محمودبھی وفاقی کابینہ کاحصہ ہوں گے

 ایم کیوایم کےامین الحق اورفیصل سبزواری ،  بلوچستان عوامی پارٹی کےاسرارترین ،  جمہوری وطن پارٹی کےشاہ زین بگٹی ،  مسلم لیگ(ق)کے طارق بشیرچیمہ کوبھی کابینہ میں شامل کیاگیا ہے۔مسلم لیگ (ن) کی عائشہ غوث پاشااورعبدالرحمان ، پیپلزپارٹی کی حناربانی کھر،مصطفیٰ نوازکھوکھر وزیر مملکت ہوں گے ۔

پیپلزپارٹی کے  قمرزمان کائرہ مسلم لیگ (ن) کےامیرمقام اورمفتاح اسماعیل مشیربرائےوزیراعظم ہوں گے۔

مزید :

اہم خبریںقومی





Source link

More articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Latest article