اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) متحدہ حکومت کا وفاقی کابینہ کی تشکیل پر اتفاق ہو گیا ، 36 رکنی وفاقی کابینہ آج حلف اٹھائے گی ۔
نجی ٹی وی” جیو نیوز” کےمطابق پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ نے اعلان کیا کہ 36 رکنی وفاقی کابینہ میں مسلم لیگ (ن) کے 14 وزراء ، پیپلزپارٹی کے 11 وزراء ، جے یو آئی (ف) کے 4 وزراء جبکہ دیگر اتحادی جماعتوں کے 7 وفاقی وزراء ہونگے ۔
سید خورشید شاہ کے مطابق وفاقی کابینہ آج ساڑھے 8 بجے عہدے کا حلف لے گی ۔
نجی ٹی وی” دنیا نیوز “کے مطابق حنا ربانی کھرکووزیرمملکت برائے خارجہ امور ،شازیہ مری یامصطفیٰ نواز کھوکھر کو وزارت انسانی حقوق کاقلمدان ملنےکاامکان ہے۔ خواجہ آصف کووزارت تجارت ، مفتاح اسماعیل کو مشیر خزانہ بنائے جانے کا امکان ہے۔
مریم اورنگزیب کووزارت اطلاعات ونشریات ، رانا تنویرکو وزارت پارلیمانی اموردیئےجانےکا امکان ہے، اسی طرح راناثنااللہ وزیر داخلہ ہوں گے جبکہ شاہد خاقان عباسی نےکوئی وزارت لینے سےمعذرت کرلی،وہ توانائی کے امور دیکھیں گے۔