وہ واحد کیس جو تحریک انصاف کے دور حکومت میں مسلم لیگ ن کی قیادت پر بنایا گیا عمران خان نے واضح کردیا

Must read


وہ واحد کیس جو تحریک انصاف کے دور حکومت میں مسلم لیگ ن کی قیادت پر بنایا گیا، …

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف نے اپنے دور میں مسلم لیگ (ن) کی قیادت  میں صرف ایک کیس بنایا  ، یہ وہ کیس ہے جو ایف آئی اے نے مقصود چپراسی کے اکاؤنٹ کا بنایا ۔

چیئرمین تحریک انصاف عمرنا خان نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ  پرویز مشرف نے انہیں پہلا این آر او دیا جس کےبعد یہ کلین ہو گئے ،  اس وقت ان کے  خلاف جتنے بھی کرپشن کے کیسز بنے وہ تمام کے تمام ان کے اپنے ہی ادوارمیں بنے ہیں ، یہ کیسز سال  2008 سے  2018  تک بنے، صرف ان کے چپراسی مقصود کے اکاؤنٹ کا کیس ایف آئی اے نے ہمارے دور میں بنایا ہے ۔

عمران خان نے کہا کہ حکومت میں آتے ہی انہوں نے  مہنگائی ، لوڈ شیڈنگ اور دیگر مسائل سے صرف نظر کرتے ہوئے صرف اور صرف  اپنے کیسز ختم کرانے پر توجہ رکھی ہے ، یہ خود کو این آر او ٹو دینے کی کوشش کر رہے ہیں ۔

مزید :

اہم خبریںقومی





Source link

More articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Latest article