ٹانک و دیگر علاقوں میں سیلابی ریلے میں پھنسے افراد کو نکالنے کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا

Must read



ٹانک و دیگر علاقوں میں سیلابی ریلے میں پھنسے افراد کو نکالنے کیلئے فوری …

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن )  وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے بارش سے پیدا صورت حال سے نمٹنے کیلئے ہدایات جاری کردیں اور کہا کہ ٹانک و دیگر علاقوں میں سیلابی ریلے میں پھنسے افراد کو نکالنے کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں ۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے  ضلعی انتظامیہ کو ریسکیو سمیت تمام متعلقہ اداروں کو متحرک کرنے کی ہدایت کر دی  اور کہا کہ  ٹانک و دیگر علاقوں میں سیلابی ریلے میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں ،  متاثرہ لوگوں کو بحفاظت طریقے سے محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے ۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ سیلابی ریلے سے متاثرہ لوگوں کو ہر ممکن امداد فراہم کی جائے ،کسی بھی غیر متوقع صورتحال سے نمٹنے کی بھرپور تیاری ہونی چاہیے،بوقت ضرورت فوری امدادی کارروائی یقینی بنائی جائے،عوام کی جان ومال کا تحفظ ترجیح ہونی چاہیے۔

مزید :

اہم خبریںقومیعلاقائیخیبرپختون خواہ





Source link

More articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Latest article