پاکستانی روپیہ سستا، ڈالر نے پچھلے تمام ریکارڈز توڑ دیئے

Must read

پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر نے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیئے،

پاکستانی روپیہ سستا، ڈالر نے پچھلے تمام ریکارڈز توڑ دیئے
پاکستانی روپیہ سستا، ڈالر نے پچھلے تمام ریکارڈز توڑ دیئے

ڈالر پہلی بار 184 روپے کی سطح عبور کرکے تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے جاری اعداد و شمار کے مطابق جمعہ کو انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر مزید 61 پیسے (0.33 فیصد) اضافے سے تاریخ میں پہلی بار 184 روپے 9 پیسے کا ہوگیا۔

فاریکس ایسوسی ایشن سے جاری اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں بھی پاکستانی روپے کی قدر مزید 50 پیسے گرگئی، جس کے بعد امریکی ڈالر کے نرخ ریکارڈ 185 روپے تک پہنچ گئے۔

مرکزی بینک کے مطابق ملک میں امریکی کرنسی کے نرخ گزشتہ 15 روز کے دوران 5.48 روپے بڑھ چکے ہیں، جبکہ مالی سال 21-22ء میں اب تک ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 26.47 روپے کمی آچکی ہے۔

امریکی کرنسی کے نرخ میں مرکزی بینک کی توقعات سے زیادہ اضافہ ہورہا ہے، اسٹیٹ بینک نے ڈالر کے نرخ اپریل میں 183 روپے تک پہنچنے کا امکان ظاہر کیا تھا، اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے جون 2022ء تک ڈالر کی قیمت 185 روپے تک جانے کی پیش گوئی کی ہے۔

ماہرین کے مطابق آئی ایم ایف پروگرام پر خدشات اور مہنگی درآمدات کے باعث روپے پر دباؤ بڑھ رہا ہے جبکہ موجودہ سیاسی صورتحال کا بھی کرنسی اور معیشت پر کافی اثر ہے۔ رواں سال صرف 3 ماہ میں ڈالر کی قیمت میں تقریباً 18 روپے اضافہ ہوچکا ہے۔

More articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Latest article