پاکستانی سیاست میں مداخلت ہوتی رہی ہےشاہدخاقان عباسی نے اعتراف کر لیا

Must read



 پاکستانی سیاست میں مداخلت ہوتی رہی ہے،شاہدخاقان عباسی نے اعتراف کر لیا

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) مسلم لیگ (ن) کےسینئر رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے بھی ملکی سیاست میں مداخلت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ  پاکستانی سیاست میں مداخلت ہوتی رہی ہے،جواس ملک کیساتھ ہوا وہ ایک دوماہ میں ٹھیک نہیں ہوسکتا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ  عوام چاہتےہیں جنہوں نےملک کایہ حشرکیاان کااحتساب ہو،چیئرمین پاکستان تحریک انصاف   عمران خان نےکرپشن کی ہےان کابھی احتساب ہو،اب جو فیصلے ہو رہے ہیں وہ ملک کے مستقبل کیلئے ہیں ، حکومت کوشش کررہی ہےحالات پرقابوپایاجاسکے۔

شاہد  خاقان عباسی نے مزید کہا کہ چار سال میں عمران خان نے ملکی معیشت تباہ کر دی ، عمران خان ہر جلسے میں نئی کہانی لے کر آتے ہیں ، ملک کہانیوں سے نہیں چلتے ۔

مزید :

اہم خبریںقومی





Source link

More articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Latest article