پرویز الٰہی کی حمزہ شہباز و دیگر کے خلاف اندراج  مقدمہ کی درخواست پر سماعت ایس پی سول لائنز کو پٹیشن کی کاپی فراہم کر دی گئی

Must read


پرویز الٰہی کی حمزہ شہباز و دیگر کے خلاف اندراج  مقدمہ کی درخواست پر سماعت ، …

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کی جانب سے حمزہ شہباز  ، آئی جی پنجاب ، ایس ایس پی کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت  سیشن کورٹ میں ہوئی ، کمرہ عدالت میں ایس پی سول لائن کو کیس کی کاپی فراہم کر دی گئی ۔

سیشن کورٹ میں سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کی  نو منتخب وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز ، انسپکٹر جنرل  پولیس پنجاب ، ایس ایس پی کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت ہوئی ۔ عدالتی حکم پر ایس پی سول لائنز اور تھانہ قلعہ گجر سنگھ کے ایس ایچ او عدالت پیش ہوئے ۔ ایس پی سول لائنز نے عدالت میں کہا کہ پٹیشن کی کاپی اور عدالتی فیصلہ موصول نہیں ہوا ، جواب کیلئے موقع دیا جائے ۔ 

سیشن کورٹ نے پولیس کو جواب داخل کرانے کا ایک موقع دیدیا جبکہ  پرویز الٰہی کے وکیل نے پٹیشن کی کاپی ایس پی سول لائنز کو فراہم کی ۔ 

درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پولیس کو پنجاب اسمبلی میں جھگڑے کے ذمہ داران کے خلاف  اندراج مقدمہ کیلئے درخواست دی ہے ، پولیس نے جھگڑے میں ملوث افراد کے خلاف مقدمہ درج نہیں کیا۔

سیشن کورٹ نے  پولیس سے 29 اپریل کو جواب طلب کرلیا۔

مزید :

اہم خبریںقومی





Source link

More articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Latest article