پشاور اور مردان سے چاند کی رویت کی شہادتیں موصول گواہوں کی جانچ جاری

Must read


پشاور اور مردان سے چاند کی رویت کی شہادتیں موصول، گواہوں کی جانچ جاری

  

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور اور ضلع مردان سے چاند کی رویت کی شہادتیں موصول ہوئی ہیں۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں قاری عبدالرؤف مدنی کی زیر صدارت  جاری ہے۔ زونل کمیٹی کے سربراہ عبدالرؤف مدنی  کے مطابق  پشاور کے نواحی علاقے سوڑیزئی سے 12 شہادتیں اور مردان سے  تین  شہادتیں موصول ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہادتوں کی شرعی حیثیت جانچنے کے بعد مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو آگاہ کیا جائے گا۔

یہاں یہ بھی واضح رہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس تاحال جاری ہے۔ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کے مطابق ابھی تک کہیں سے بھی چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی، تمام زونل کمیٹیوں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

مزید :

Breaking Newsاہم خبریںقومیماحولیات





Source link

More articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Latest article