پنجاب اسمبلی کا اجلاس ملتوی سپیکر چوہدری پرویز الٰہی کے خلاف تحریک عدم اعتماد غیرفعال ہوگئی

Must read



پنجاب اسمبلی کا اجلاس ملتوی، سپیکر چوہدری پرویز الٰہی کے خلاف تحریک عدم …

لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس شروع ہوتے ہی 6 جون ملتوی کر دیا  گیا ہے  تاہم چند منٹ کا اجلاس ہونے اور متعلقہ رکن کے ایوان میں  موجود نہ ہونے کے باعث  سپیکر اسمبلی کیخلاف  تحریک عدم اعتماد ایجنڈے پر ہونے کے باوجود پیش نہ کی جاسکی جس کی وجہ سے غیر فعال ہوگئی ۔ 

تفصیلات کے مطابق چیئر مین پینل میاں شفیع نے  پنجاب اسمبلی کے ہنگامہ خیز اجلاس کی صدارت کی ۔ اجلاس کے دوران مسلم لیگ (ن) کا متعلقہ رکن سمیع اللہ خان  ایوان میں موجود نہ تھا جو چودھری پرویز الٰہی کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرسکے۔ چیئرمین پینل نےاجلاس شروع ہوتے ہی تحریک کا ذکر کیا لیکن متعلقہ رکن کے موجود نہ ہونے کے باعث جواب نہ ملا تو چیئرمین پینل نے فیصلہ سنایا کہ چونکہ سپیکر کیخلاف قرارداد پیش نہیں کی گئی لہٰذا اسے نمٹایاجاتاہے ۔ ماہرین کا خیال ہے کہ اب چھ ماہ کے لیے چودھری پرویز الٰہی کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش نہیں کی جاسکتی ۔ 

یادرہے کہ آج کے اجلاس سے قبل بھرپور سیکیورٹی تعینات کردی گئی تھی اور اراکین اسمبلی کو ایوان میں داخلے کی اجازت نہیں دی گئی ، اسمبلی کے دروازے بند کردیئے گئے تھے اور عین موقع پر دروازے کھول کر چند منٹ کا اجلاس کیا گیا اور پھر 9 منٹ کی کارروائی کے بعد ملتوی کردیا گیا تھا۔ کئی اراکین اسمبلی بھی سخت سیکیورٹی کی وجہ سے گنگا رام ہسپتال سے پیدل اسمبلی تک پہنچنے کے گلے کرتے رہے ۔ 

مزید :

الیکشنپنجاب اسمبلیعلاقائیپنجاباہم خبریںقومی





Source link

More articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Latest article