پنجاب اسمبلی کے ضمنی انتخابات پی ٹی آئی نے خواہشمند افراد سے درخواستیں طلب کرلیں

Must read



پنجاب اسمبلی کے ضمنی انتخابات ، پی ٹی آئی نے خواہشمند افراد سے درخواستیں طلب …

 لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف نے ٹکٹ کے خواہشمند افراد سے درخواستیں طلب کرلیں ۔

پاکستان تحریک انصاف کے منحرف ارکان کے ڈی سیٹ ہونے سے خالی ہونے والی  20 نشستوں پر  ضمنی انتخابات   17 جولائی کو ہوگا،  پارٹی ٹکٹ کیلئے درخواستوں کی آخری تاریخ یکم جون مقرر کی گئی ہے ۔

خیال رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کے  25 ارکان نے منحرف ہو کر  حمزہ شہباز کو ووٹ دیا تھا ۔   25 منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کا فیصلہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے سنایا، الیکشن کمیشن کے ارکان نے فیصلہ اتفاق رائے سے  کیا۔الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں کہا کہ  پی ٹی آئی کے 25 منحرف ارکان نے مخالف امیدوار کو ووٹ کاسٹ کیا،پی ٹی آئی کے 25 منحرف ارکان کا مخالف امیدوار کو ووٹ کاسٹ کرنا ثابت ہو گیا ۔

مزید :

اہم خبریںقومی





Source link

More articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Latest article