پنجاب میں رینجرز کو طلب کرلیا گیا نجی ٹی وی کا دعویٰ

Must read



پنجاب میں رینجرز کو طلب کرلیا گیا ، نجی ٹی وی کا دعویٰ

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب  میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے رینجرز کو طلب کرلیا گیا۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نے ذرائع محکمہ داخلہ پنجاب کے حوالے دعویٰ کیا ہے کہ  پنجاب میں رینجرز کو طلب کر لیا گیا ہے ،  اسلام آباد جانے والے تمام راستے بند کر دیے گئے ہیں ، پنجاب کے تمام اضلاع سے اسلام آباد جانے والی ٹرانسپورٹ بھی بند کر دی گئی ہے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق   اسلام آباد جانے والی موٹر وے پر رکاوٹیں کھڑی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ اسلام آباد سے لاہور آنے والی موٹر وے کو بند نہیں کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے کل  25 مئی کو اسلام آباد کیلئے لانگ مارچ کا اعلان کیا گیا ہے ، حکومت کی جانب سے لانگ مارچ کو روکنے گزشتہ رات ملک کے مختلف علاقوں میں 1100 سے زائد چھاپے مارے گئے اور سینکڑوں پی ٹی آئی کارکنوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے ۔

لاہور میں پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی کارکن کے گھر  پر چھاپہ مارا گیا جس پر کارکن نے پولیس پر فائرنگ کھول دی ، فائرنگ کی زد میں آکر ایک پولیس اہلکار مارا گیا جبکہ پولیس نے  فائرنگ کرنے والے باپ بیٹے کو گرفتار کرلیا۔

لاہور سے شاہدرہ جانے والے راستے کنٹینر لگا کر بند کر دیے گئے ہیں جس کے باعث  عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں ۔

مزید :

اہم خبریںقومیعلاقائیپنجاب





Source link

More articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Latest article