پنجاب میں ضمنی الیکشن   پی ٹی آئی کے مرکزی قائدین ڈور ٹو ڈور مہم کا حصہ بنیں گے

Must read


پنجاب میں ضمنی الیکشن ،   پی ٹی آئی کے مرکزی قائدین ڈور ٹو ڈور مہم کا حصہ بنیں …

  

  اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)کارکنان کے بھرپور اصرار پر  تحریک انصاف کے مرکزی قائدین نے پنجاب میں ضمنی انتخابات کی مہم میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے اس ضمن میں پارٹی کے مرکزی لیڈران کا ضمنی انتخاب کی مہم میں شرکت کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔ جاری اعلامیہ کے مطابق مرکزی لیڈران ڈور ٹو ڈور مہم کا حصہ بنیں گے،حلقوں میں اہم ملاقاتیں کریں گے اور تحریک انصاف کا پیغام عوام تک پہنچائیں گے۔13 جولائی کو علی محمد خان شیخوپورہ پی پی 140 میں خرم وِرک، پی پی 158 لاہور میاں عثمان اکرم اور پی پی 167 شبیر گجر کی مہم میں شامل ہونگے،13 جولائی کو قاسم سوری لاہور میں پی پی 168،پی پی 170 میں نواز اعوان اور ظہیر کھوکھر کی مہم میں شامل ہونگے،13جولائی کو مراد سعید بھکر پی پی 90 میں عرفان خان نیازی کی مہم میں شرکت کریں گے،14 جولائی کو علی محمد خان پی پی 202 ساہیوال میں میجر (ر)سرور، بھکر پی پی 90 میں قاسم سوری عرفان خان نیازی کی مہم میں شرکت کریں گے،14 جولائی کو مراد سعید پی پی 83 خوشاب میں حسن ملک کی مہم کا حصہ بنیں گے،15 جولائی کو علی محمد خان پی پی7 راولپنڈی میں کرنل (ر) شبیر کی مہم کا حصہ ہونگے،15 جولائی کو پی پی 83 خوشاب میں مراد سعید اور قاسم خان سوری حسن ملک کی مہم کا حصہ ہونگے۔

مزید :

اہم خبریںعلاقائیپنجاب





Source link

More articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Latest article