اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ پنجاب میں کوئی آئینی بحران نہیں، گورنرآئینی مدت مکمل کرچکے،گورنر کی تعیناتی وزیراعظم کااختیارہے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نےکہا کہ ملک میں پارلیمانی نظام حکومت ہے،صدارتی نہیں، گورنر کو ڈی نوٹیفائی کرنےکامرحلہ آئینی وقانونی طورپردرست ہے، صدرمملکت کوچاہیےفوری نئےنامزدگورنرکی منظوری دیں۔