پولیس کی یلغار سے پنجاب اسمبلی کا اجلاس روکنا آئین کی پامالی ہے فواد چودھری 

Must read



پولیس کی یلغار سے پنجاب اسمبلی کا اجلاس روکنا آئین کی پامالی ہے ، فواد …

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ پولیس کی یلغار سے پنجاب اسمبلی کا اجلاس روکنا آئین کی پامالی ہے ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق  وفاقی وزیر فواد چودھری نے  کہا کہ  پی ٹی آئی پنجاب انتظامیہ کی غنڈہ گردی کی شدید مذمت کرتی ہے ، عدلیہ اس کافوری نوٹس لے، کارکنان ممبران اسمبلی سےیکجہتی کیلئےپہنچیں۔

خیال رہے کہ سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کی جانب سے آج  اسمبلی کا اجلاس طلب کیا گیا ہے ۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پولیس اہلکاروں نے پنجاب اسمبلی کے دروازے بند کر رکھے ہیں اور کسی کو اسمبلی میں داخلے کی اجازت نہیں دی جا رہی ۔ ترجمان  پنجاب اسمبلی کے مطابق اسمبلی ملازمین کوبھی داخلے کی اجازت نہیں ہے ۔

دوسری جانب پولیس نے رات گئے آپریشن  کرتے ہوئے ڈی جی پارلیمانی امور رائے ممتاز کو گھر پر چھاپہ مار کر گرفتار کرلیا ۔ پولیس کی جانب سے دیگر افسران پنجاب اسمبلی کے گھروں پر بھی چھاپے مارے گئے مگر ان کی عدم موجودگی کے باعث انہیں گرفتار نہیں کیا جا سکا۔

مزید :

اہم خبریںقومی





Source link

More articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Latest article