اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن) معاشی ماہرین نے حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات میں 30 روپے فی لیٹر اضافے پر کہا کہ اقدام سے ہر چیز مہنگی ہو جائے گی اور عوام کی آمدن میں کمی آئے گی ۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق معاشری ماہرین نے کہا کہ حکومتی اقدام سے عوام پر دباؤ پڑے گا ۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مزمل اسلم نے کہا کہ حکومت نے رات کی تاریخی میں عوام پر پٹرول بم گرا دیا ، عوام قیمتوں کا بوجھ اٹھانے کے قابل نہیں ، حکومت روس سے تیل لے سکتی تھی ، صرف اپنی حکومت بچانے کیلئے یہ اقدام کیا گیا ۔
مزمل اسلم نے کہا کہ موجودہ حکومت میں مہنگائی کا ریکارڈ بن رہا ہے ۔