پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہعوام کا شدیدردعمل آناشروع ہو گیا

Must read



پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ،عوام کا شدیدردعمل آناشروع ہو گیا

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں ایک ہفتے میں60روپے اضافے پر کراچی سمیت مختلف شہروں میں شدید ردعمل سامنے آنا شروع ہو گیا ہے ۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق نجی گزشتہ روز وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 30 روپے اضافے کا اعلان کیا تھاجس کے بعدکراچی کے مختلف علاقوں میں سڑکوں پر ٹائر جلا کر احتجاج کیا گیا اور سبزی منڈی کے قریب پیٹرول نہ دینے پر ایک پمپ پر عوام کی جانب سے توڑ پھوڑ  بھی کی گئی۔

اسلام آباد میں بھی ایک پیٹرول پمپ پر عوام اور عملے کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی جبکہ کئی علاقوں میں منافع خوروں نے پمپ 12 بجے سے پہلے ہی بند کر دیے جس کے باعث شہری آخری لمحات پر سستا پیٹرول نہ لے سکے۔

واضح رہے کہ مفتاح اسماعیل کے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافےکے بعداس ہفتے میں 60روپے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ ہوا ہےجس کے بعدپیٹرول کی قیمت 209روپے 86پیسے ہو گئی ہے۔

مزید :

اہم خبریںقومی





Source link

More articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Latest article