پیپلز پارٹی کا عمران خان کے بیانات کیخلاف اتوار کو پاکستان کھپے ریلیاں نکالنے کا اعلان 

Must read



پیپلز پارٹی کا عمران خان کے بیانات کیخلاف اتوار کو پاکستان کھپے ریلیاں …

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان پیپلزپارٹی  نے اتوار کو عمران خان  کے بیانات کے خلاف پاکستان کھپے ریلیاں نکالنے کا اعلان کر دیا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق  پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ اور فیصل کریم کنڈی  نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ   عمران خان سمجھتےہیں عقل صرف ان کےپاس ہے، وہ نہیں توملک بھی نہیں، عمران خان سمجھتےہیں جوان کیساتھ ہیں وہ ٹھیک،باقی سب دشمن ہیں۔ پیپلزپارٹی نےمشکلات برداشت کیں لیکن پاکستان کھپےکانعرہ لگایا، عمران خان کےبیانات کیخلاف اتوارکوپاکستان کھپےریلیاں نکالیں گے۔

قمر زمان کائرہ نے مزید کہا کہ  مہنگائی کاعلاج ٹارگٹڈ سبسڈی ہے، امرازیادہ پٹرول استعمال کررہےہیں، تیل پرایسی سبسڈی ممکن نہیں جوامراکودی جائے، عمران خان نےتیل کی قیمتیں نہ بڑھاکرزیادتی کی۔

فیصل کریم کنڈی نے  کہا کہ عمران خان بیرونی ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں ، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا  صوبے  او روفاق کو  لڑانے کی سازش کررہے ہیں ، خیبرپختونخوا کا وزیر اعلیٰ اپنی فورس وفاق کے خلاف استعمال کرنا چاہتا ہے ،  عمران خان نے پشاور میں سیاسی پناہ لے لی ہے ۔

مزید :

اہم خبریںقومی





Source link

More articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Latest article