پیپلز پارٹی یا (ن) لیگ صدر اور چیئرمین سینیٹ کا عہدہ کسے ملے گا ؟ پاور شیئرنگ فارمولا کا آخری مرحلہ مکمل

Must read


پیپلز پارٹی یا (ن) لیگ ، صدر اور چیئرمین سینیٹ کا عہدہ کسے ملے گا ؟ پاور شیئرنگ …

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان پیپلز پارٹی اور( ن) لیگ کے درمیان پاور شیئرنگ فارمولے کا آخری مرحلہ مکمل ہو گیاہے ، پیپلز پارٹی کو صدر مملکت اور چیئرمین سینیٹ کیلئے گرین سگنل دیدیا گیاہے ۔

نجی ٹی وی” اے آر وائے نیوز “نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ پیپلز پارٹی آئینی عہدوں کی یقین دہانی پر گورنر کے عہدے سے دستبردار ہو گئی ہے ، (ن) لیگ صدر مملکت کا عہدہ خالی ہونے پر پی پی کی حمایت کرے گی جبکہ چیئرمین سینیٹ کے عہدے پر بھی پیپلز پارٹی کی حمایت کی جائے گی ۔ مولانا فضل الرحمان صدر مملکت کے عہدے کے خواہشمند تھے لیکن (ن )لیگ اور پیپلز پارٹی کی جانب سے جے یو آئی ایف کو صدر مملکت کا عہدہ دینے کی مخالفت کی گئی ،جے یو آئی ایف کو 4وزارتیں ، ڈپٹی سپیکر کا عہدہ دینا کافی ہے ، نشستوں کے تناسب سے آئینی عہدے پی پی کا حق ہے ، مولانا فضل الرحمان صدر کا عہدہ نہ ملنے پر نالاں ہیں ۔

مزید :

اہم خبریںقومی





Source link

More articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Latest article