پی سی بی نے  ویسٹ انڈیز کیخلاف ون ڈے سیریز  کیلئے  16 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا

Must read



پی سی بی نے  ویسٹ انڈیز کیخلاف ون ڈے سیریز  کیلئے  16 رکنی سکواڈ کا اعلان کر …

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے  16 رکنی سکوا ڈ کا اعلان کر دیا گیا ، بابر اعظم کپتان جبکہ شاداب خان نائب کپتان ہوں گے ۔

پاکستانی سکواڈ میں تین  اوپنرز ، تین مڈل آرڈر ، دو وکٹ کیپر ، تین سپنرز اور پانچ فاسٹ باؤلرز شامل کئے گئے ہیں ۔  کپتان بابر اعظم ، نائب کپتان شاداب خان ، محمد رضوان ، عبداللہ شفیق ، فخر زمان ، امام الحق ، حارث روف ،افتخار احمد ، حسن علی، خوشدل شاہ ، محمد حارث ، محمد نواز ، محمد وسیم جونیئر ، شاہین شاہ آفریدی ، شاہنواز دھانی ، زاہد محمود شامل ہیں ۔ 

آصف علی ، حیدر علی ، عثمان قادر  سکواڈ میں شامل نہیں ۔ سعود شکیل سرجری کے باعث قومی ٹیم کا حصہ نہیں ۔

راولپنڈی میں کھیلے جانےوالے تینوں میچز آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ ہیں ،  میچز 8 جون، 10 جون اور 12 جون کو راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے ۔

مزید :

اہم خبریںکھیل





Source link

More articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Latest article