اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رہنماڈاکٹر شہبازگل کی گاڑی موٹر وے پر الٹ گئی ۔
موٹروے ذرائع کے مطابق حادثے میں ڈاکٹر شہباز گل زخمی ہوگئے ہیں تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے ، وہ لاہور سے اسلام آباد جارہے تھے ۔ ادھر “سماء ٹی وی” نے دعویٰ کیا ہےکہ ان کی گاڑی کو پیچھے سے ٹکر ماری گئی ہے، حادثے کے بعد موٹروے حکام موقع پر پہنچ گئے ہیں۔
شہباز گل کی گاڑی کو موٹر وے پر خوفناک حادثہ، پیچھے سے آنے والی گاڑی کی ٹکر سے شہباز گل زخمی، شہباز گل لاہور سے اسلام آباد روانہ ہوئے تھے! pic.twitter.com/1ma1lxQDUt
— Abdul Qadir (@AbdulqadirARY) May 5, 2022
بعدازاں ڈاکٹر شہبازگل نے” اے آر وائے نیوز “کو بتایا کہ ان کی گاڑی الٹ گئی ہے جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہیں تاہم کسی دوسری گاڑی کے ٹکر مارنے کا ذکر نہیں کیا۔