پی ٹی آئی قومی اسمبلی میں واپسی کیلئے رضامند شرط کیا رکھی ہے؟

Must read



پی ٹی آئی قومی اسمبلی میں واپسی کیلئے رضامند، شرط کیا رکھی ہے؟

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے قومی اسمبلی میں واپسی کیلئے مشروط آمادگی ظاہر کردی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اگر الیکشن کی تاریخ کا اعلان کردیا جائے تو پی ٹی آئی قومی اسمبلی میں واپسی کیلئے تیار ہے۔ انہوں نے  کہا کہ لیکشن فریم ورک کے لیے ایوان میں جا کربات کرنےکو تیار ہیں، انتخابی اصلاحات کا بل ابھی تک مؤخر ہے اس پر بھی بات چیت ہوسکتی ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ تمام چیزوں پربات چیت اور سیاسی جماعتوں کے مابین باہمی رابطہ ضروری ہے، وزیراعظم اسمبلی تحلیل ہونےکی تاریخ کا اعلان کریں توباقی سب کچھ ممکن ہے۔الیکشن کمیشن کو ایک آزاد الیکشن کمیشن کی حیثیت میں واپس لانا ہے۔ راجہ ریاض کے نامزدکردہ ‘الیکشن کمیشن’ کے تحت تو  انتخابات نہیں کروائے جاسکتے۔

مزید :

اہم خبریںقومی





Source link

More articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Latest article