پی ٹی آئی کیلئے نئی پریشانی حکومت نے مستعفی ہونے سے خوفزدہ 30 ارکان پر نظریں جمالیں حکمتِ عملی تیار

Must read


پی ٹی آئی کیلئے نئی پریشانی، حکومت نے مستعفی ہونے سے “خوفزدہ” 30 ارکان پر …

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 30 ارکانِ قومی اسمبلی مستعفی ہونے کے معاملے میں تذبذب کا شکار ہیں جن پر حکومت نے نظریں جمالی  ہیں۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے 6 جون سے پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں کی تصدیق کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔  تحریک انصاف کے ارکان کے استعفے مرحلہ وار منظور کئے جائیں گے، جن ارکان نے فلور آف دی ہاؤس استعفوں کا اعلان کیا ان کے استعفے منظور کرلئے جائیں گے۔ تحریک انصاف کے  بعض ارکان جو استعفوں کے معاملے پر تذبذب کا شکار ہیں ان سے رابطے کیے جائیں گے۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ تحریک انصاف کے 30 ارکان استعفوں کے معاملے پر تذبذب کا شکار ہیں اور انہی ارکان کی وجہ سے حکومت نے استعفوں کی منظوری کا اعلان کیا ہے۔ امکان ہے کہ جو ارکان استعفوں کی تصدیق نہیں کریں گے ان کے استعفے منظور نہیں کیے جائیں گے۔

مزید :

اہم خبریںقومی





Source link

More articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Latest article