پی ٹی آئی کے روپوش رہنما اپنے کارکنوں کو اسلحہ اکٹھا کرنے اوربد امنی پھیلانے کا پیغام دے رہے ہیں عطا تارڑ

Must read



پی ٹی آئی کے روپوش رہنما اپنے کارکنوں کو اسلحہ اکٹھا کرنے اوربد امنی پھیلانے …

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) ترجمان پنجاب حکومت عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے رہنما روپوش ہو گئے ہیں اور اب اپنے کارکنوں کو پیغام دے رہے ہیں کہ اسلحہ اکٹھا کریں اور جہاں جہاں بھی ہیں وہاں پر  بد امنی پھیلائیں ۔

ترجمان پنجاب حکومت نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ  پنجاب حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ بد امنی کی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا،  وزیر اعلی نے کہا کہ ہم معذرت خواہ ہیں کہ آپ کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، عمران خان لوگوں کواسلام آباد آنے کیلئے اکسا رہے ہیں، خود وہاں چھپے بیٹھے ہیں جہاں انکی حکومت ہے ۔

عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ یہ لوگ سرکاری خرچ پر کرینیں اور ماسک لے کر آ رہے ہیں ،  علی امین گنڈا پور ان کے انچارج ہیں ، یہ لوگ ریاست کے خلاف جنگ اور خانہ جنگی چاہتے ہیں ۔ 

مزید :

اہم خبریںقومی





Source link

More articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Latest article