چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے عہدہ چھوڑ دیا

Must read



چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے عہدہ چھوڑ دیا

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے اپنے عہدے کا چارج چھوڑ دیا۔ ان کی جگہ ڈپٹی چیئرمین نیب بطور قائم مقام چیئرمین کے طور پر کام کریں گے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ  جسٹس (ر)  جاوید اقبال کے اعزاز میں الوداعی تقریب  ہوئی جس کے بعد انہوں نے اپنے عہدے کا چارج چھوڑ دیا۔ قومی اسمبلی میں 26 مئی  کونیب آرڈیننس 1999 میں ترمیم کے تحت  چیئرمین نیب کی تین سالہ مدت کے بعد اسی شخص کو دوبارہ چیئرمین نیب نہیں لگایا جائے گا۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ نئے چیئرمین نیب کیلئے سابق ججز مقبول باقر اور دوست محمد سمیت 5 نام زیرغور ہیں۔آفتاب سلطان، بشیرمیمن اور گریڈ 22 کے سابق ڈی ایم جی افسر اخلاق تارڑکا نام بھی تجویز کیا گیا ہے۔ 

مزید :

اہم خبریںقومی





Source link

More articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Latest article