چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے نماز عید بنی گالہ میں ادا کی 

Must read


چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے نماز عید بنی گالہ میں ادا کی 

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے نماز عید بنی گالہ میں ادا کی ، عمران خان عید کی نماز کے بعد نمازیوں سے گلے بھی ملے ۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ ماہ صیام کی تکمیل اور عید سعید کی مبارکباد پیش کرتا ہوں ، دعا گو ہوں کہ رب العزت آپ کے قیام و صیام کو شرف قبولیات عطا فرمائے ۔ 1947 میں رمضان کی 27 ویں بابرکت شب میں   قوم کو آزادی ملی ، مجھے سامراج کی سازشوں کو عملاً دیکھنے کا موقع ملا ، بطور وزیر اعظم خفیہ مراسلے کے مندرجات دیکھ کر شدید حیرت ہوئی ۔

عمران خان نے کہا کہ  امریکی حکام نے سفارتی آداب بھلا کر پاکستان کی اندرونی سیاست میں مداخلت کی ، امریکہ نے تحریک عدم اعتماد کے ذریعے منتخب وزیر اعظم کو ہٹانےکا حکم دیا ، وزیر اعظم کو نہ ہٹانے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں ،  ڈپٹی سپیکر کی واضح رولنگ کے باوجود نہایت تیزی سے حکومت کا تختہ الٹا گیا ،  منتخب وزیر اعظم کو ہٹا کر مجرموں کو اقتدار سونپا گیا ۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستان کا وقار آزادی و خودمختاری سے وابستہ ہے ، رواں ماہ کے آخر میں غلامی نا منظور مارچ اسلام آباد کی جانب روانہ ہو گا ،  میں جلد اس مارچ کی تاریخ کا اعلان کرونگا۔

سابق وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ  وقت آن پہنچا ہے کہ آپ آگے بڑھیں اور پاکستان کی حقیقی آزادی کیلئے ہمارا ساتھ دیں ۔

مزید :

اہم خبریںقومی





Source link

More articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Latest article