ڈیرہ بگٹی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے دوران ڈیرہ بگٹی کے علاقے کاہان میں پولنگ سٹیشن پر 3 راکٹ فائر کئے گئے ۔
نجی ٹی وی” دنیا نیوز” نے لیویز ذرائع کے حوالے سے کہا کہ گولے گرنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔
خیال رہے کہ اس سے قبل سبی کی یو سی 8 کی وارڈ نمبر 3 میں پولنگ کا عمل روک دیا گیا تھا ، نجی ٹی وی” دنیا نیوز “کے مطابق ریٹرننگ افسر نے کہا کہ بیلٹ پیپرپرامیدوارکانام اورانتخابی نشان نہ ہونےپرپولنگ روکی گئی۔
واضح رہے کہ کوئٹہ اور لسبیلہ کے علاوہ بلوچستان بھر میں بلدیاتی انتخابات میں پولنگ کا عمل جاری ہے ۔