کابینہ ڈویژن کی جانب سے عہدے سے ہٹانے پر گورنر عمر سرفراز چیمہ کا پہلا بیان سامنے آ گیا 

Must read


کابینہ ڈویژن کی جانب سے عہدے سے ہٹانے پر گورنر عمر سرفراز چیمہ کا پہلا بیان …

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ کابینہ ڈویژن کے غیر آئینی نوٹیفکیشن کو مسترد کرتاہوں ۔

تفصیلات کے مطابق عمر سرفراز چیمہ کا کہناتھا کہ صدر پاکستان نے وزیراعظم کی سمری مسترد کی ، سمری مسترد ہونے کے باوجود نوٹیفکیشن غیر آئینی ہے ،جسے میں مسترد کرتا ہوں ،آئینی ماہرین سے مشاورت جاری ہے جلد آئندہ کا لائحہ عمل کا اعلان کروں گا ۔ انشاءاللہ۔

یاد رہے کہ کابینہ ڈویژن نے گورنر پنجاب عمر سرفراز کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے ، عمر سرفراز چیمہ کو گورنر کے عہدے سے ہٹانے کے بعد اب سپیکر پنجاب اسمبلی قائم مقام گورنر کے فرائض انجام دیں گے۔دوسری جانب نجی ٹی وی نے پولیس ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ عمر سرفراز چیمہ گورنر نہیں رہے ، ان کو سکیورٹی نہیں دی جا رہی ، اگر عمر سرفراز چیمہ گورنر ہاوس آئے تو انہیں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔

دوسری جانب اٹارنی جنرل اشتر اوصاف نے کہا کہ گورنر پنجاب کو کابینہ ڈویژن ہٹا سکتی ہے ، قانون نے کابینہ ڈویژن کو گورنر کو ہٹانے کا اختیار دیا ہے۔ اٹارنی جنرل اشتر اوصاف نے کہا کہ وزیراعظم نے متعدد بار صدر کو گورنر کوہٹانےکالکھا تھا۔ ای سی ایل کے رولز میں تبدیلی کے بعد ہزاروں افراد کو ریلیف ملا، نواز شریف سمیت دیگر کی اپیلوں پرقانون کےمطابق کارروائی ہوگی۔

مزید :

اہم خبریںقومی





Source link

More articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Latest article