کار حادثے کے بعد شہباز گل کا پہلا بیان سامنے آگیا

Must read


کار حادثے کے بعد شہباز گل کا پہلا بیان سامنے آگیا

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گل نے کار حادثے کو خود پر قاتلانہ حملہ قرار دیدیا۔ 

شہباز گل نے حادثے سے متعلق  پیغام جاری کیا ہے۔ 

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے تحریر کیا کہ مجھ پر قاتلانہ حملہ کروانے والوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ اپنے مولا اور قوم کی دعاؤں کی وجہ سے زندہ ہوں۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ میری گاڑی کا پیچھا کر کے جان بوجھ کر ہٹ کیا گیا، یہ ایک منصوبے کے تحت کیا گیا۔

شہباز گل نے کہا کہ میں نے کل ہی کہا تھا کہ کیا زیادہ سے زیادہ آپ ہمیں قتل کروا دیں گے؟ کروا لیں، غداری نہیں کروں گا۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ کھڑا تھا، کھڑا ہوں اور کھڑا رہوں گا۔انہوں نے یہ بھی تحریر کیا کہ میں آج قوم کو بتانا چاہتا ہوں یہ خان پر بھی حملہ آور ہوں گے، یہ ہر قیمت پر ہمیں چپ کروانے کی کوشش کریں گے۔شہباز گل نے کہا کہ بیرونی سازش کے لوکل ہینڈلرز اور غداروں کو یہ پتہ ہے کہ عمران خان اور اس کے ساتھی چپ نہیں بیٹھیں گے، سب کو بے نقاب کریں گے۔

مزید :

اہم خبریںقومی





Source link

More articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Latest article