کراچی دھماکہ وزیر اعظم شہباز شریف چینی سفارتخانے پہنچ گئے ناظم الامور سے اظہارِ افسوس

Must read


کراچی دھماکہ، وزیر اعظم شہباز شریف چینی سفارتخانے پہنچ گئے، ناظم الامور سے …

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ‏وزیراعظم شہباز شریف نے  اسلام آباد میں چین کے سفارتخانے کا دورہ کیا ہے جہاں انہوں نے   چین کی ناظم الامور پھینگ چنگ زو سے ملاقات کی اور کراچی دھماکے میں چینی شہریوں کی ہلاکت پر اظہارِ افسوس کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے چین کے صدر شی جن پنگ کے لئے خصوصی تعزیتی پیغام بھی تحریر کیا۔

‏وزیراعظم شہباز شریف نے جامعہ کراچی میں وین دھماکے میں چینی باشندوں کے ہلاک ہونے پر رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ  اپنے ‘ آئرن برادرز’ پر وحشیانہ حملے پر پوری پاکستانی قوم صدمے اور غم کی حالت میں ہے، ‏پورا پاکستان چین کی حکومت، عوام اور متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور افسوس کرتا ہے۔

خیال رہے کہ کراچی میں چینی شہریوں کی وین پر خود کش حملہ ہوا تھا جس میں تین چینیوں سمیت چار افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

مزید :

اہم خبریںقومی





Source link

More articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Latest article